Tuesday, December 1, 2015

What Is ITSUPER ? All You Want To Know About ITSUPER SOCIAL LEARNING SCHOOL





                        آئی ٹی سُپرکا تعارف
آئی ٹی سُپرایک آن لائن سوشل لرننگ اکیڈمی ہے۔ جس کا مقصد پاکستان میں اردو میں آئی ٹی کی تعلیم کا فروغ ہے۔
آئی ٹی سُپر کے مقاصد۔
نئی نسل کو آئی ٹی کے بارے میں شعور دلانا ہے۔
نوجوانوں کوآئی ٹی ایکسپرٹس بنانا ہے

آن لائن انٹرنیٹ سے کمانے کے طریقوں کے بارے میں نئی نسل کو مکمل رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
سائیبر وار کے لئے خود کو تیار رکھنا ہے۔
پاکستان کو آئی ٹی میں سب سے آگے لانا ہے۔
اور آئی ٹی کے مشن کو ایک جہاد سمجھ کر کرنا ہے۔
آئی ٹی سُپرتاریخ کے آئینے میں
آئی ٹی سُپرکا آغاز ایک سوشل گروپ ایس۔ایم۔ایس سروس سے ہوا تھا۔ جہاں لوگ مختلف گروپس بنا کر گپ شپ،شاعری اورکرتے تھے۔لیکن ان ہی گروپس میں کچھ آئی ٹی کے بھی گروپس تھے۔اور ان میں ایک آئی ٹی سُپرگروپ بھی تھا۔آئی ٹی سُپرکا گروپ اس حوالے سے اپنی ایک ممتاز حیثیت رکھتا تھا۔ کہ یہاں پر گروپس کے اصول باقی گروپس سے مختلف اور سخت تھے۔اور ان سخت اصولوں کی وجہ سے ہی آئی ٹی سُپر ایک عرصے تک چلتا رہاکہ جب تک ایس۔ایم۔ایس سروس نے اپنی سروس کو استعمال کرنے پر چارجز نہیں لگا دیے۔
آئی ٹی سُپر کا پہلااصول یہی تھا۔ کہ روازنہ گروپس کے دو یا تین ممبرز گروپ میں آئی ٹی کے کسی بھی ٹاپک پر لیکچرز دیں گے۔اور اس طرح سب ممبرز باری باری اپنا لیکچر دیا کرتے تھے۔ جو ممبرز لیکچر نہیں دیا کرتا تھا اسکو گروپ سے نکال دیا جاتا تھا۔اور گروپ سے نکلنے کا مطلب یہی تھا ۔ کہ گروپ میں دوبارہ آنا ان کے لئے مشکل ہوتاتھا۔ کیونکہ ہر گروپ کی تیس سے پچاس ممبرز تک کی حد تھی۔ اس سے زیادہ ممبرز گروپس میں نہیں آسکتے تھے۔اور آئی ٹی سُپرگروپ میں شامل ہونے کے لئے پہلے ہی سے بہت سے ممبرز انتظار میں رہتے تھے۔یہ سب صرف آئی ٹی سُپرکے اس نیک مقصد کی وجہ سے تھا اور آئی ٹی سُپرکے ایکسپرٹس ممبرز کی وجہ سے ،جو خود سے ریسرچ کرکے نئے ممبرز کو آئی ٹی کی تعلیم سے بہرہ ور کرتے تھے۔اکثر نئے لڑکے لیکچر دینے سے ڈرتے تھے۔وہ کہتے کہ ہم تو سیکھنے والے ہیں ۔بھلا لیکچر ہم کیسے دے سکتے ہیں۔لیکن ان کومیں ہمیشہ یہی کہتا کہ سیکھ تو ہم بھی رہے ہیں۔لیکن ہم بھی ریسرچ کرکے لیکچر بناتے ہیں۔ اور ان کو گروپ میں شئیر کرتے ہیں۔آپ بھی کسی کتاب سے یاانٹرنیٹ سے دیکھ کر لیکچر بنائیں۔ اور گروپ میں شیئر کریں۔کیونکہ نیا ممبر جب بھی گروپ کو جوائن کرتا تو پہلے اسے گروپ میں لیکچر دینا پڑتا۔اورجن دوستوں کو لیکچر کے فلسفے کی سمجھ آجاتی۔ان کو لیکچر دینا آسان ہوجاتا۔ اور ان کے اند ر خود اعتمادی بھی آجاتی۔
آئی ٹی سُپرکے انہی لیکچر سسٹم کی وجہ سے آج آئی ٹی سُپر کا ہر ممبر آئی ٹی ایکسپرٹ ہے۔ آج کو ئی ویب ڈیلویپر ہے۔ کوئی آن لائن کماتا ہے۔ کوئی بلاگر ہے۔کوئی ہیکر ہے۔
اور یہ سب آئی ٹی سُپر کی بدولت ہے۔ کہ آج پورے پاکستا ن میں آئی ٹی سُپرکے ممبرز ہیں۔
اور آخر کار ایس۔ایم ۔ایس گروپ میسجنگ نے اپنی سروس کو استعمال کرنے پر چارجز لگا دئے۔کافی عرصے تک ہم چارجز بھی دیتے رہے۔ لیکن پھر آہستہ آہستہ وہ رونقیں دم توڑتی گئی۔بہت سے دوست انٹرنیٹ پر آئی ٹی کا کام کرنے لگے۔ آئی ٹی سُپر کا فورم بنایا گیا۔فیس بک پر آئی ٹی سُپر کا پیج اور گروپ بنایا گیا۔اور اسکے ساتھ لاہور میں آئی ٹی سُپرکا Gathering پروگرام شروع ہوا۔جس میں آئی ٹی سُپر کے لاہور اور قریب کے شہروں سے آئی ٹی سُپرٹیم کے دوست کسی پارک میں اکھٹے ہوتے۔ سیکھنا سیکھانا ہوتا۔گھومنا پھرنا اور کافی ہلہ گلہ کرتے۔تین چار سال سے ہر دوسرے تیسرے مہینے ہم Gathering کا پروگرام رکھتے رہے ہیں۔ Gathering میں ایک مسئلہ تھا کہ نئے لوگ جو بھی ہمارے ٹیم میں شامل ہوتے تھے ۔وہ ہم سے کافی کچھ سیکھنے کی امید رکھتے لیکن پارک وغیرہ میں ایسی سرگرمیاں کرنا مشکل ہوتا تھا۔ اس لئے ٹیم کے ممبران نے یہی فیصلہ کیا ، کہ نئے دوستوں کے لئے آئی ٹی کے سیمینار رکھے جائیں۔ جہاں ہم پروجیکٹر یا بڑی LCD سکرین پر براہ راست لیکچرز دیں۔ الحمد اللہ اس سلسے میں ہمارے چار پانچ سیمینار ہو چکے ہیں۔ جن سے نئے ممبران کو کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔اور انہوں نے ہمارے سیمینار کوکافی پسند کیا ہے۔ سیمینار میں ہم چار پانچ ایکسپرٹس مختلف آئی ٹی کے موضوعات پر لیکچرز دیتے ہیں۔ جن کا ٹوٹل دورانیہ پانچ چھ گھنٹے تک محیط ہوتا ہے۔
فیس بک پر ہمارے سیمینار کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر دوسرے شہروں کے دوست بھی ہمیں اپنے شہروں میں سیمینار کے لئے دعوت دے رہے ہیں۔ انشاء اللہ بہت جلد ہم پورے پاکستان میں آئی ٹی سُپر کے آئی ٹی سیمینار رکھیں گے۔ اور پورے پاکستان میں آئی ٹی کو فروغ دیں گے، اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ انشا ء اللہ
انشاء اللہ ہمارا گلا سیمینار 13 دسمبر 2015 کو فیصل آباد میں ہوگا

7 comments:

  1. Masha ALLAH Nice Dear keep it up. God Bless You. Do not Left that work and Continue. I think your work is Social Humanity. Good

    ReplyDelete
    Replies
    1. Thank You Very Much and keep in touch ...we are bringing more Things to ITSUPER

      Delete
  2. In sha Allah IT SUPER will boom IT all over the world very soon

    ReplyDelete
  3. I sha Allah and IT SUPER will suerly boom the IT all over the world

    ReplyDelete
  4. Awesome effort...
    GOD bless you and help you to success in your aim.... i am waiting for your event in multan....

    ReplyDelete